سری نگر//یو نیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے جمعہ کو کہا کہ مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان (CUET) کا انعقاد کرنے والی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) سری نگر میں ایک عارضی امتحانی مرکز قائم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ان اُمیدواروں کو جگہ دی جا سکے جنہیں جموں و کشمیر سے باہرامتحانی مراکز الاٹ کئے گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق UGC کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے خبررساں ایجنسی PTIکوفون پر بتایاکہ سرینگر میں ایک عارضی مرکز کے قیام کے امکان کی تلاش کر رہا ہے تاکہ ان اُمیدواروں کو جگہ دی جا سکے جنہیں باہر مراکز الاٹ کیے گئے ہیں۔










