بائز ہائر سیکنڈری اسکول نوا گبرا کے طلبہ کے ساتھ کھیلا والی بال میچ
سرینگر//ٹنگڈار میں ٹریکینگ پر گئے مریم میموریل انسٹیٹیوٹ پنڈت پورہ کے طلبہ نے پہلے روز کء ایک سرگرمیوں کا آغاز کیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق کھواپرہ ٹنگڈار سے بائز ہائر سیکنڈری اسکول نوا گبرا کی طرف روانہ ہوتے ہوئے ایس ایچ او کرناہ شفات احمد وانی اور ہیڈ ماسٹر اپر پرائمری اسکول چارڈ محلہ کھواپرہ جاوید احمد قریشی کے علاوہ اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے انکا خیر مقدم کیا اور اگلی منزل کی طرف نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا۔بائز ہائر سیکنڈری اسکول نوا گبرا پہنچنے پر پرنسپل بائز ہائر سیکنڈری اسکول نوا گبرا محمد اشرف بٹ اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس دوران اسکول کے طلبہ کے ساتھ ایک دوستانہ والی بال میچ سے بھی لطف اندوز ہوئے،اس کے بعد یہ کارواں کرونا پہاڑی اور نیتی جبڑہ کو سر کیا۔اس موقعے پر انہوں نے محکمہ یوتھ سرویسز اینڈ اسپورٹس سے وابستہ جنید بشیر کا بھر پور تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔










