مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری نے اَمرت سروروں کامعائینہ کیا اور شجری کاری مہم کا اِنعقاد کیا

ڈوڈہ//مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور مرکزی نوڈل آفیسر جل شکتی ابھیان ،کیچ دی رین انگشومن ڈے نے منریگا کے تحت بنائے گئے اَمرت سرووروں کا معائینہ کرنے کے لئے پنچایت پرانو کے تھلرو گائوں اور اپر بھلہ کا دورہ کیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کے ہمراہ سائنسدان ڈی، سی جی ڈبلیو بی، گارگی شرما اور جل شکتی ابھیان کے ممبران کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ انجینئرجل شکتی محکمہ انیل گپتا اور دیگر متعلقہ انجینئر وں اور ملازمین تھے۔اُنہوں نے پنچایت پرانو کے تھلروں گائوں میں مختلف پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور سائنسدان ڈی سی جی ڈبلیو بی ، جل شکتی ابھیان کے اراکین نے ضلع کے اَپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دِن پی آر آئی اَراکین کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔ کچھ پی آر آئی ارکان نے بذریعہ ورچیول موڈ اِستفساری گفتگو میں حصہ لیا۔اُنہوں نے ان کے مسائل اور خدشات کا جائزہ لیا۔جوائنٹ سیکرٹری نے اِجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے پی آرآئیز سے کہا کہ وہ جی پی ڈی پی ، منریگا اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی جاسکے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ اور اس کے درست استعمال، پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی ضرورت اور اہمیت کو سمجھیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ اور وافر پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو ملک میں پانی کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔اِس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، پانی کی ذخیرہ کرنے کو فروغ دینا ، پانی ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔میٹنگ میںچیئرمین بی ڈی سی ،ممبر ڈی ڈی سی، ضلع ترقیاتی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایس ای جل شکتی محکمہ، اور محکمہ جل شکتی کے دیگر افسران اورپی آر آئی کے اراکین نے شرکت کی۔