تولہ مولہ ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی کے کام کاج کا معائینہ کیا
گاندربل//مرکزی وزیر مملکت کوآپریشن نارتھ ایسٹرن ریجن بی ایل ورما نے گاندربل کا دورہ کیا اور تولہ مولہ دودھ پروڈیوسر س ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ گاندربل کے کام کاج کا معائینہ کیا۔دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے دودھ پروڈیو سر س ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی کے مختلف یونٹوں کا معائینہ کیا ۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹی گاندربل نے وزیر موصوف کو مذکورہ ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی کے کام کے بارے میںجانکاری دی۔بتایا گیا کہ مذکورہ ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی 1982سے 318دودھ پروڈیو سرس کی رکنیت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور اس نے اَپنے منافع سے 10کروڑسے زائد مالیت کا قابل قدر منقولہ اور غیر منقولہ بنیاد ی ڈھانچہ اِکٹھا کیا ہے۔مرکزی وزیر موصوف کو سہولیات کے بارے میں بتایا گیا کہ اِس کے پاس اِضافی دودھ کو ذخیرہ کرنے کے لئے بلک ملک کو لنگ کی سہولیات موجود ہیں ۔ اِس کے علاوہ سوسائٹی مستقبل قریب میں دودھ کی پروسسنگ اور دہی کی پیکیجنگ یونٹ قائم کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے اِس پیمانے کے ایک متاثر کن اور نتیجہ خیز پرائمری لیول یونٹ کو منظم کرنے کے لئے مذکورہ سوسائٹی کی تعریف کی اور اَپنے کاروبار اور رکنیت کے افق کو وسعت دینے پر زور دیا تاکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں ۔مرکزی وزیر موصوف نے اِس طرح کی نتیجہ خیز کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے لئے وزارت کوآپریشن کی طرف سے تعاون کا بھی یقین دِلایا ۔مرکزی وزیر مملکت نے سوسائٹی کی اِنتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹیو گاندربل کو ضلع میں کوآپریٹیو تحریک کو بحال کرنے کے لئے ضلع کے مختلف مقامات پر بیداری پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کی تاکہ سوسائٹی کے غریب اور پسماندہ طبقے کو درپیش مسائل کوآپریٹیو کے ساتھ منسلک کرنے سے کم کیا جاسکے۔اِس سے قبل مرکزی وزیر نے کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر حاضری دی ۔










