Union Secretary L&E visits National Career Services Centre for Differently Abled at Gojibagh

مرکزی سیکرٹری محنت و روزگار نے گوگجی باغ میں مختلف جسمانی طور خاص اَفرد کیلئے کیرئیر سروسز سینٹر کا دورہ کیا

سری نگر//مرکزی سیکرٹری محنت و روزگار آرتی آہوجا نے گورنمنٹ پولی تکنیک کیمپس گوگجی باغ میں نیشنل کیر ئیر سروسز سینٹر فار ڈِس ایبلڈ ( این سی ایس سی ) کا دورہ کیا۔اُنہوں نے مختلف شعبوںکے تربیت یافتہ اَفرادکے ساتھ بات چیت کی اوراُنہیں ریاست میں جسمانی طور خاص اَفراد کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ اُنہوں نے جسمانی طور خاص اَفراد کے مختلف گروپوں کے ساتھ بھی گفتگو کی اور ان کی باز آبادکاری میں گہری دِلچسپی لی۔سیکرٹری موصوفہ نے مختلف محکموں کے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے این سی ایس ایس سی کے ساتھ معاون کریں اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں تاکہ وہ باوقار ذریعہ معاش حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے کہا،’’ حکومت جسمانی طور خاص اَفراد کی فلاح و بہبود کے لئے پُر عزم ہے ۔ ہم انہیں تمام ضروری مدد اور مواقع فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں تاکہ وہ اَپنی زندگی بھرپور طریقے سے گزار سکیں۔‘‘سیکرٹری نے کہا کہ ان کا این سی ایس سی کا دورہ مختلف جسمانی طور خاص اَفراد کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔