rain

محکمہ موسمیات کی جانب سے 5روزہ کلینڈر جاری

اگلے ہفتے جموں و کشمیر میں بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات

سرینگر//محکمہ موسمیات نے پانچ روزہ موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7جون تک وادی کشمیر میں موسم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے البتہ مغربی ہوائوں کے اثر انداز کی وجہ سے اس مدت میں کہیں کہیں پر کے ساتھ گرج چمک بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں سات جون تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جبکہ مغربی ہوائوں کے جموں کشمیرپر اثر انداز ہونے کی وجہ سے موسم میں ہلکی تبدیلی کاا مکان ہے جس کے چلتے تین جون کو عصر کے بعد کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہونے کا مکان ہے ۔ اسی طرح 04 جون کو بھی وقفے وقفے سے بالائی علاقوں کے ساتھ کہیں میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ تاہم پورے دن کی بارش متوقع نہیں ہے اور درجہ حرار ت میں اس بیچ کمی بھی واقع ہوگی ۔ اسی طرح 5 جون کو بالخصوص کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ تاہم، پورے دن کی بارش متوقع نہیں ہے۔جبکہ 6 جون کو بھی کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ درج کی جاسکتی ہے ۔ جبکہ سات جمون کو درجہ حرارت میں پھر سے اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ دریں اثناء موسمیاتی مرکز سری نگر نے جموں و کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگلے آٹھ دنوں کے دوران کشمیر ڈویڑن میں ہیٹ ویو ‘نہیں’ ہوگی۔جموں ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں 4 جون تک موسم عام طور پر گرم اور خشک رہے گا۔جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور سیزن کے اس عرصے کے دوران یہ معمول سے 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔پیر تک آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔