ڈائریکٹر لائبریریز اور ملازمین نے سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کیا
سری نگر//محکمہ لائبریریز اینڈ ریسرچ نے سیکرٹری سیاحت و ثقافت سیّد عابد رشید شاہ کے والد سیّد عبدالرشید شاہ کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت کیا ہے۔سیّد عبدلرشید شاہ نے آج صبح اَپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی اور اُنہیں اُن کے آبائی قبرستان نشاط میں سپرد خاک کیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف لائبریریز اینڈ ریسرچ میں ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ محمد رفیع کی صدارت میں آج ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے تمام اَفسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔میٹنگ میں اَفسروں اور ملازمین نے سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اور لواحقین کی صبر و جمیل کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ دُکھ کی اِس گھڑی میں برابر کے شریک ہے۔










