سری نگر//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی ہدایات پر محکمہ سیاحت نے سیاحتی مقام یوسمرگ بڈگام میں صفائی مہم کا اِنعقاد کیا۔صفائی مہم میں تقریباً100 سروس فراہم کرنے والے اور مختلف قسم کے شراکت داروں نے محکمہ کے ساتھ تعاون کیا۔یہ مہم یوسمرگ کے مرکزی گھاس میدان دودھ گنگا کے کنارے اور دیگر آس پاس کے علاوہ میں منعقد کی گئی۔اِس مہم میں محکمہ سیاحت کے ملازمین اور یوسمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے اَفسران نے بھی حصہ لیا۔یہ مہم محکمہ سیاحت کی کوششوں کا ایک حصہ رہی ہے تاکہ تمام سیاحتی مقامات کو صاف رکھا جاسکے او راس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قدرتی وسائل جیسے آبی ذخائر ، گھاس میدان اور جنگلی حیوانات کو نقصان یا پریشانی نہ ہو۔اِمسال محکمہ نے مقامی ماحولیاتی نظام کی دیکھ ریکھ کے لئے کشمیر کے تمام مقامات پر وقتاً فوقتاً اور بروقت صفائی مہم چلانے کو یقینی بنایا ہے۔










