Cultural Unit Srinagar of Info Deptt organises colourful cultural programme at Anantnag

محکمہ اطلاعات کی ثقافتی یونٹ سری نگر نے اننت ناگ میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا

اننت ناگ//آزادی کے 75سال پورے ہونے پر جاری ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے ایک حصے کے طور پر محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کی ثقافتی یونٹ سری نگر نے آج یہاں ٹائون ہال میں ایک ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔دورانِ پروگرام محکمہ کے ثقافتی یونٹ کے فن کاروں کی جانب سے حب الوطنی اور سیکولراِزم سے متعلق مختلف اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔اِس موقعہ پر پیش کئے گئے گیتوں نے حاضرین اور ساموین کو مسحور کیا اور قومی اہمیت کی اَقدار کو اُجاگر کیا۔تقریب میں مشتاق احمد ساز نواز کی سنتور پر ایک دِلکش سولو میوزیکل پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔اِس موقعہ پر جن دیگر فن کاروں نے اَپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں جی ایم ڈار انزوالی اور جی ایم کھانڈے، فیروز شاہ وغیرہ شامل ہیں ۔ حاضرین و سامعین نے اِس موقعہ پر فن کاروں کی جانب سے پروگراموں کے اِنتخاب ، مجموعہ اور پیش کش کو خوب سراہا۔پروگرام کووِڈ۔19 کے ایس او پیز کو مد نظر رکھتے وہئے منعقد کیا گیا ہے اور پُر احسن اور کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔لوگوں نے پروگرام کو خوب سراہا اور اَنجوائے کیا۔پروگرام میں کلچر آفیسر سری نگر برہان ، مقامی اِجتماع اور محکمہ اطلاعات کے اَفسران ، مقامی فن کاروں وغیرہ نے شرکت کی۔