سری نگر//محکمہ اطلاعات کشمیر کے ملازمین نے محکمہ کے فیلڈ پبلسٹی یونٹ کے سابق فیلڈ پبلسٹی اسسٹنٹ بشیر احمد کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔اِس سلسلے میں ایک تعزیتی میٹنگ ڈویژنل آفس کوٹھی باغ سری نگر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر ایم اسلم نے کی۔ دورانِ میٹنگ جوائنٹ ڈائریکٹر نے اِظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی ودائمی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔دریں اثنأ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر) کشمیرجو فیلڈ پبلسٹی آفیسر کشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے ہیں اَحسان الحق چشتی، ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر اننت ناگ کا اِضافی چارج سنبھالنے والے کلچرل آفیسر برہان حسین اور دیگر افسران نے بھی سوگوار کنبے سے ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی او رہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے اِس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
جموں و کشمیر میں رواں سال 35 بادل پھٹنے کے واقعات میں 31 ہلاکتیں
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے رائیل سپرنگس گالف کورس میں پی جی ٹی آئی گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا
نائب وزیراعلیٰ نے جے کے منرلزلمٹیڈکی 176 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر میں اسمارٹ سٹی کے 98 فیصد منصوبے مکمل
سکینہ اِیتو نے سری نگر میں ’ کیمبرج فونکس اینڈ ہینڈ رائٹنگ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا
جموں کشمیر پولیس سروس افسران کی آئی پی ایس میں شمولیت پر غور
جاوید رانا نے جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا
ممبر اسمبلی جاوید مرچال اور جے جے ایم کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے جاوید رانا سے ملاقات کی
عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر جاوید ڈار
جموں و کشمیر نے مکمل خواندگی کا سنگ میل حاصل کر لیا،دسویں مکمل خواندہ ریاست










