محکمہ اطلاعات کا تجربہ کار صحافی معراج الدین وانی کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

سری نگر//محکمہ اطلاعات کشمیر ڈویژن کے اَفسران اور ملازمین نے تجربہ کار اور سینئر صحافی معراج الدین وانی ( چیف ایڈیٹر روزنامہ سری نگر نیوز) کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا آج سہ پہر اِنتقال ہوا ۔اِس سلسلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر اَنعام الحق صدیقی کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقدہوئی ۔اُنہوں نے سوگوار کنبے بالخصوص محمد اِقبال وانی سے تعزیت کا اِظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔دریں اثنا ء اَفسران اور ملازمین کے ایک گروپ نے محمد اقبال وانی کی رہائش گاہ گئے اور معراج الدین وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔