pk pole

محرم کے جلوس نکالنے کے لئے روٹوں کی نشاندہی کی جائیگی

شعیہ آبادی والے علاقوں میں بہتر سہولیات دستیاب رکھی جائے گی/صوبائی کمشنر

سرینگر/حکومت انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے روٹوں پرہی محرم جلوس نکالنے کاعندیہ دیتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہاکہ محرم الحرام کے ایام وادی بھر کے شعیہ آبادی والے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی امن قانون کی صورت حال کویقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔زولجلاء کے جلوس نکالنے کے لئے شیعہ تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کے بعد اور بھی فیصلے لئے جاسکتے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق محرم الحرام کے ایام کے دوران وادی کے شعیہ آبادی والے علاقوں میں زولجلاء کے جلوس نکالنے کے لئے جگہوں اور روٹوں کی نشاندہی کا عندیہ دیتے ہوئے ڈویژنل کمشنرکشمیر پی کے کول نے کہاکہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے ایام کے دوران بنیادی سہولیایت فراہم کرنے اور امن قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے برپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بڈگام میں ذررائع ابلاغ کے نمائنوں کے ساتھ گفتگوکے دوران صوبائی کمشنرنے کہاکہ محرم تقریبات کوخو ش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کی خاطر سرکار کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی اور محرم کے جلوس نکالنے کے لئے راستوں کاانتخاب کیاجائیگا تاکہ کسی بھی طرح کے مشکل کاسامنا ناکرنا پڑیں۔ انہوںنے کہاکہ امام باڈہ بڈگام میں سب سے بڑا محرم جلوس بر آمد کیاجائیگا اور اسکے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہے۔انہوںنے کہاکہ شعیہ آبادی والے علاقوں میں بجلی ،پانی ،صحت ،صفائی اور دوسری اشیاء بہم پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی ،تاکہ محرم الحرام کے ایام کے دوران شعیہ آبادی والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کوکسی بھی مشکل کاسامناناکرنا پڑیں ۔