بارہمولہ نشست پر منیر خان ، عمر عبداللہ، سجاد لون اور انجینئر رشید بھی میدان میں
سرینگر//محبوس حریت لیڈر نعیم خان کے برادر منیر خان نے جمعہ کو الیکشن آفیسر بارہمولہ کے دفتر میں لوک سبھا انتخابی نشست بارہمولہ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں ۔اس طرح سے اس نشست پرعمر عبداللہ ، سجاد غنی لون ، انجینئر رشید اور میر فیاض نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما نعیم خان کے بھائی منیر خان نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، جس میں 20 مئی کو پانچویں مرحلے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔نعیم خان کو 24 جولائی 2017 کو دہشت گردی سے متعلق ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے نعیم احمد خان کی قیادت میں جموں کشمیر نیشنل فرنٹ کی سربراہی کی۔ اس محاذ پر حکومت نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی تھی۔منیر خان جو جموں کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پارٹی کا حصہ ہیںجس نے دو سال قبل شروع کیا تھانے بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر منگا شیرپا، حلقے کے ریٹرننگ افسر کے سامنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے صدر اور علیحدگی پسندوں سے مین اسٹریم کے سیاستداں بنے سجاد لون، راجیہ سبھا کے سابق ایم پی اور پی ڈی پی لیڈر میر فیاض اور سابق ایم ایل اے شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید، جو کہ جموں و کشمیر کے سابق ایم ایل اے بھی رہے ہیں اوراس وقت جیل میں ہیں، اس نشست سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے ہیں۔اس سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی ہے جبکہ پولنگ 20 مئی کو ہونے والی ہے۔










