جموں// متعدد اراکین اسمبلی اور وفود نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اُنہیںاَپنے اَپنے حلقوں سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس میں بروقت مداخلت اور ازالے کی درخواست کی۔رُکن اسمبلی رام نگر سنیل بھرد واج ، ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیم فردوس، رُکن قانون ساز اسمبلی بدھل جاوید اقبال ، ممبر قانون ساز اسمبلی کوکر ناگ ظفر علی کھٹانہ ،ایم ایل اے تھا نہ منڈی مظفر اقبال خان اور سابق وزیر پشپال کندل نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات نمائندگان نے ترقیاتی نوعیت کے مختلف مسائل اُٹھائے جن میں بنیادی ڈھانچے کی بڑھانے، سڑک رابطوں میں بہتری، صحت اور تعلیمی سہولیات کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق مسائل شامل تھے۔اُنہوں نے اَپنے اَپنے حلقوں کے مخصوص مطالبات بھی پیش کئے اور متوازن جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لئے توجہ مرکوز کرنے کی درخواست کی۔وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین اسمبلی اور وفود کو بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر زیر غور لایا جائے گا۔اُنہوں نے تمام علاقوں میں مؤثر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔










