لوگ ندی نالوں سڑکوں اور جھیلوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں/ شاعر عبدالرحمان فدا
سری نگر//ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے اس حوالے سے وادی کشمیر میں کئی مقامات پر تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے۔دریں اثناء وادی کشمیر کے معروف شاعر اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب پر یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور ندی نالوں سڑکوں اور جھیلوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں۔تفصیلات کے مطابق ماحولیات کا عالمی دن آج یعنی 5 جون کو منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ماحولیات کے تئیس بیدردی پیدا کرنا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے 5 جون کو وادی کشمیر میں کئی مقامات اور مختلف سکولوں میں تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ادھر ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وادی کشمیر کے نامور شاعر، ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نیایک پیغام میں کہا کہ ہم سب پر یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہی ہماری تندرستی کا ضامن ہے کچھ خود غرض اور ناعاقبت اندیش لوگ اپنے گھروں کا کوکوڑا کرکٹ باہر سڑکوں ندی نالوں اور جھیلوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں جو مختلف بیماروں کے پھیلنے کا سبب بن جاتا ہے۔نامور شاعر عبدالرحمان فدا نے مزید کہا کہ ایک طرف گلوبل وارمنگ کی گھنٹی بج چکی ہے اور دوسری طرف کچھ غیر ذمہ دار لوگ عام شاہراؤں اور پانی کے ذخائر پر گندگی اور کوڑا کرکٹ ڈال کر ماحول کو آلودہ بناتے ہیں جس پر روک لگانا حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔










