manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے گولی کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ہولی کے موقعہ پر لوگوں کو دلی مُبارک باد پیش کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ،’’میں رنگوں کے تہوار ہولی کے موقعہ پر سب کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہولی اُمید، خوشی اور مسرت کا پیش خیمہ ہے۔ اس تہوار کے بے شمار رنگ ہمارے شاندار ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں، بھائی چارے کو مضبوط کرتے ہیں اور اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ تہوار ہمیں نیکی، ہمدردی اورپسماندہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کے عزم کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ آئیے ہم اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہولی سے جڑے متحرک رنگ، آدرش اور اَقدار سبھی کی زندگیوں کو چھوئیں۔ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی کو اچھی صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔‘‘