جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے رام بن سڑک حادثے میں جانی نقصان کے زیاںپر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا،’’آج رام بن میں بدقسمت سڑک حادثہ کے بارے میں جان کر مجھے بہت گہرا دُکھ ہواہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ میں سوگوار کنبوں کے ساتھ دِلی اِظہار تعزیت کرتا ہوں۔میں نے ضلع اِنتظامیہ اور صوبائی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیںکہ وہ متاثرین کے لواحقین کو ضابطے کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کریں۔‘‘










