دہلی / /لیفٹیننٹ گورنر منوج نے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور اُن کی اہلیہ آنجہانی مدھو لیکا راوت کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’واقعی ایک غیر معمولی رہنما، سپاہی اور بہتر اِنسان جنرل بپن راوت نے مسلح اَفواج کے اعلیٰ ترین نظریات کو مجسم کیا۔ دُکھ کی اِس گھڑی میں ،میں اُن کے کنبے ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔
مشیر فاروق خان کا آر کے چبر کے والد کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت
سری نگر/ / لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموںوکشمیر بینک کے چیئرمین او رسی اِی او آر کے چبر کے والد بھولا ناتھ چبر کے اِنتقال پرگہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔گزشتہ چند مہینوں سے بھولا ناتھ چبرعلیل تھے اور جمعہ کی صبح کو ان کا اِنتقال ہو گیا۔اَپنے تعزیتی پیغام میں مشیر فاروق خان نے مرحوم کی روح کے دائمی سکون اور سوگوار کنبے کی صبر و استقامت اور ہمت کے لئے دعا کی۔اُنہوں نے دُکھ کی اِس گھڑی میں آر کے چبر او رسوگوار کنبے کے ساتھ اِظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہا رکیا ۔










