سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری کرشنا جنم اَشٹمی کے موقعہ پر لوگوںکو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ تہوار اِس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ اخلاقیات اور راستبازی کی زندگی تمام مشکلات کے درمیان عقیدت ، بے لوث خدمت ، عزم اور ہمدردی کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے دعا کی ہے کہ یہ جنم اشٹمی بنی نوع اِنسان کی بھلائی پر ہمارا یقین مستحکم کرے اور ہمیں ایک نیک زندگی گزارنے کی ترغیب دے اور سب کی خوشی ، خوشحالی اور فلاح بہبود کا باعث بنے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اِس موقعہ پر کرشن جی کے نظریات سے اَپنے عزم کی تجدید کرنی چاہیئے۔










