لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیربینک کے ’ نئی دِشا ‘ پروگرام میں شرکت کی

جموں وکشمیر بینک اور جے اے کے ای ڈی اے کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

جموں//لیفٹیننٹ گورنر نے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر اپنے کاروبار شروع کرنے کیلئے مدد حاصل کرنے والے منتخب نوجوانوں کو سر ٹیفکیٹ سے نوازا اور ان کے حوالے کئے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ انتظامیہ نوجوانوں کو انٹر پرنیور شپ اور خود روز گار کے مواقع کو یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ ہم نے جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور اپنے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے معاون انفراسٹرکچر ، اسکیمیں اور پالیسیاں بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔ مشن یوتھ ، جے کے آر ایل ایم اور دیگر سرکاری ایجنسیاں جے اینڈ کے بینک کے ساتھ ہزاروں نئے کاروباریوں کو کاروبار قائم کرنے میں مدد کر رہی ہیں ۔ بیک ٹو ولیج اور مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ کے دوران ہم نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جس سے 75,000 نوجوان کاروباریوں کو آزادی کا امرت مہواتسو مناتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کے قابل بنایا گیا ۔ ‘‘لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ یہ جموں و کشمیر کیلئے فخر کا دن ہے ۔ ہم نے یو ٹی کے ہر پنچائت اور قصبے سے نوجوانوں کی شناخت کی ہے اورزائد اَز 75,000 نوجوانوں کو روزی روٹی کے مواقع سے جوڑا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جموںوکشمیربینک کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ اس کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ ہے جو تقریباً 900 کروڑ روپے ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ حکومت یوٹی نے جموں و کشمیر میں روز گار کے فروغ کا ایک سنہری باب رقم کیا ہے ۔ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہر نوجوان کی خواہشات ، تخلیقی صلاحیتوں اور انٹر پرائز کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے بینک عام آدمی کا بینک ہے اور جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر کا اہم شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں جہاں ہت شہری ، سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر ، نئے دور کی معیشت میں حصہ لینے کا اختیار رکھتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے کہا سروس سیکٹر سے لیکر زرعی صنعت کاروں اور سٹارٹ اپس تک ہمارے نوجوانوں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ پلوامہ نے 7,324 نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نے گذشتہ سال ملک میں پی ایم ای جی پی میں مینو فیکچرنگ یونٹس کی زیادہ تعداد کا قیام اور زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنا نوجوانوں کے تئیں ہماری وابستگی کا ثبوت ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ تمام نئے شروع کئے گئے کاروباری منصوبوں میں 15 فیصد کاروباری ہماری بیٹیاں ہیں جنہوں نے تربیتی اداروں ، بوٹیک ، دستکاری وغیرہ جیسے شعبوں میں اپنا کاروبار شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جموں و کشمیر میں سماجی و اقتصادی تبدیلی کو آگے بڑھا رہی ہیں ۔ وہ ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی اس مہم میں تعاون کرنا جے اینڈ کے بینک کیلئے واقعی ایک اعزاز کی بات ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بہتر کاروباری انتظامات اور چھوٹے کاروباریوں کے ہینڈ ہولڈنگ کیلئے جے اینڈ کے بینک کے ذریعے لاکھوں کھاتہ داروں کو ہزاروں کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور لوگوں کی زندگیوں پر زیادہ اثر ڈالنے کیلئے توجہ مرکوز انداز میں کام کرنے کیلئے مزید قیمتی تجاویز دیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت اور اِس سے منسلک شعبے ، تعلیم اور ہیلتھ کیئر ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ، بنیادی ڈھانچہ اور ہر شہری کی خود اَنحصاری پانچ بنیادی صلاحیتیں ہیں جنہیں جموںوکشمیر کی تیز تر ترقی کے لئے مربوط ایکشن پلان کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ خدمات کو عام آدمی تک پہنچانے سے ایس ایچ جی، وِلیج اِنڈسٹریز اور اِختراعی سٹارٹ اَپ جموںوکشمیر میں مسابقتی معیشت تشکیل دے سکتے ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر بینک کے مختلف اقدامات کا بھی آغاز کیا جس میں جموںوکشمیر کے سرکاری ملازمین کے لئے گروپ پرسنل ایکسیڈنٹ اِنشورنس کو 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنا اور جموںوکشمیر کے سرکاری ملازمین کے لئے فوری قرض کی فراہمی شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کی موجودگی میں جے اینڈ کے بینک اور جموں وکشمیر اَنرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے اَنرجی ڈیولپمنٹ سکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی اپیل کی۔جموںوکشمیر بینک کی کارپوریٹ نے سماجی ذمہ داری کے ایک حصے کے طور پر ایک ایمبولنس سرکاری نفسیاتی ہسپتال جموں کے حوالے کی گئی اور بھتریہ وِدیامندر اودھمپور کے لئے ایک کمپیوٹر لیب کا علان کیا ۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے جموںوکشمیر بینک کو نئے اقدامات شروع کرنے اور پورے جموںوکشمیر یوٹی میں بینکنگ سہولیات کو بڑھانے کے لئے مبارک باد دی۔ ایم ڈی اور سی اِی او جموںوکشمیر بینک بلدیو پرکاش نے اتما نر بھر بھارت مہم میں بینک کے کردار اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو اَپنے کاروباری اِدارے قائم کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرنے پر روشنی ڈالی۔بتایا گیا کہ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم اور مائی ٹائون مائی پرائیڈ 2.0 کے دوران تمام بینکوں کی طرف سے نوجوانوں کے خود روزگار منصوبوں کے لئے 980 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔اِس موقعہ پر کنونشن سینٹر میں سی اِی او جیکیڈا ڈاکٹر پی آر دھر ، جموںوکشمیر بینک کے سینئر اَفسران اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہری موجود تھے۔