اَفسران کو ضلعی سطحی پر طے شدہ اِشاریوں کو ٹریک کرنے ،اَفسروں کیلئے ورکشاپ اور ڈیلیوری مشینری کی نگرانی کو یقینی بنانے ، تمام سکیموں کی صد فیصد تکمیل کیلئے زمینی عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جموں کشمیر یوٹی میں مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری اور سیکٹر وار پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنروں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سینئر اَفسروں نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے زراعت، تعلیم، صحت، سماجی بہبود، لایئو لی ہڈمشن، سرحدی علاقوں کی ترقی، روربن مشن، ہنر مندی کی ترقی وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں مرکزی معاونت والی سکیموں کی کارکردگی اور مالی اخراجات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں جموںوکشمیر میں تبدیلی لانے میں شفافیت اور عمل آوری کی رفتار نے اہم کردار اَدا کیا ہے ۔مرکزی حکومت کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں کے تحت صد فیصد اِستعمال جامع ترقی اور ہماری یوٹی کے لئے اہم ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی سطح پر مقررہ اشاریوں کو ٹریک کریں، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ضلعی افسران کے لئے ورکشاپوں کا اِنعقادکریں اور ڈیلیوری مشینری کی نگرانی کریں۔اُنہوںنے کہا کہ ہمیں تمام سکیموں کی صد فیصد مکمل کرنے کے لئے زمینی سطح پرعمل آوری کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام مستحقین کو سہولیات ملیں اور کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ،’’سکیموںکے منظم کام کاج اور عمل آوری ، مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر نظر رکھنا اور نگرانی کرنا پروگراموں کو زمینی سطح پر مطلوبہ نتائج میں تبدیل کرنے اور سماجی مقاصد کے حصول کے لئے بہت ضروری ہے۔‘‘اُنہوں نے محکموں سے کہا کہ وہ تاخیر سے بچنے اور مزید مالی گنجائش پیدا کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ سری نگر میں ایمپلائز سٹیٹ انشورنس کارپوریشن (اِی ایس آئی سی ) ہسپتال کے قیام کی تجویز پیش کریں۔محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ گولڈن کارڈ کے استعمال کو بڑھانے پر توجہ دیں۔ پرنسپل سیکرٹری خزانہ محکمہ سنتوش ڈی ویدیا نے جموں و کشمیر یوٹی میں مرکزی معاونت والی سکیموں کے مختلف اہم اجزأ کا خاکہ پیش کیا۔










