لیفٹیننٹ گورنر نے آئی اے ایف کے ائیر شو کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے آئی اے ایف کے ائیر شو کا اِفتتاح کیا

جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اِنڈین ائیر فورس میں شمولیت اِختیار کریں تاکہ ان کے خوابوں کو پنکھ مل سکیں

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طورپر بھارتی فضائیہ کے ائیر شو ’’ اَپنے خوابوں کو پنکھ دو‘‘ کا اِفتتاح کیا۔آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے جھیل ڈل اور ایس کے آئی سی سی لان میں جمع ہونے والے بڑے ہجوم کے لئے بہترین مشقیں کیں ۔ آئی اے ایف کی سوریا کرن ایروبیٹک ڈسپلے ٹیم نے اَپنی تشکیل اُڑنانے کے فن کا بھرپور اور چنوک ہیلی کاپٹر نے بھی اَپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔سری نگر میں 13 برس کے وقفے کے بعد یہ اَپنی نوعیت کا پہلا فضائی شو ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایس کے آئی سی سی میں اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ایف کے جوانوں کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کیا اور ڈیوٹی پر عظیم قربانیاں دینے والے فضائیہ شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہمارے بہادر وں سے حوصلہ لینا چاہیئے اور اَپنے سماجی ، اَخلاقی فرائض کو بڑی ذمہ داری کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ اَدا کرنا چاہیئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اِنڈین ائیر فورس میں شامل ہو کر اَپنے خوابوں کو پورا کریں۔اُنہوں نے نوجوان ذہنوں کو ٹیکنالوجی میں اِختراع اور رہنمائی کی ترغیب دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ مالی ، سائنسی اور تکنیکی علم ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے لئے کلیدی محرک ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل رہنمائی کے تحت ہم ہندوستان کو علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے اور اَپنے خوابوں کو مستقبل کی دُنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم پرستی ، اَمن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا جذبہ پیدا کرنے کے علاوہ ائیر شو نے خطے کے نوجوانوں کو بھارتی فضائیہ کی نئی تکنیکی ترقی سے بھی روشناس کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں خواتین کے کردار کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے لے کر انٹرپرینیورشپ تک ، ہم ان کے لیے ایک ٹھوس پلیٹ فارم بنا رہے ہیں تاکہ وہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ راجوری ضلع سے انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) میں پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ماویا سوڈان اور راجوری سے طاہرہ رحمان جو کہ آئی اے ایف میں فلائنگ آفیسر کے طور پر منتخب ہوئی ہیں جموں و کشمیر کی دیگر نوجوان لڑکیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے یو پی ایس سی امتحان 2020 میں کوالیفائی کیا ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی چیلنجوں پر قابو پانے اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں حکومتی کوششوں کی تکمیل کریں جوکہ ’آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کی بنیادی روح میں سے ایک ہے۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے اور دیگر معززین نے اِس موقعہ پرآئی اے ایف کی تاریخ کی عکاسی کرتے ہوئے تصویر کی نمائش کا چکر لگایا۔فلائی پاسٹ بائی ایم آئی جی ۔21 ، ایس یو ۔30 ایم کے آئی ،چنوک اور فضائی ایکروبیٹکس سکائی ڈائیونگ ٹیم آکاش گنگا اور سوریا کرن ایرو بیٹک ڈسپلے ٹیم ، پیر اموٹر فلائیڈر وں کے علاوہ ائیر فورس بینڈ کی براہ راست پرفارمنس نے تماشائیوں کو مسحور کیا۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متھل ، شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی، سٹیٹ الیکشن کمشنر کیول کما رشرما، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران راجیو رائے بھٹناگر اور بصیر احمد خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے ،جی او سی 15کورائیر مارشل بی آر کرشنا ، ائیر مارشل وِکرم سنگھ ایس کے آئی سی سی میں موجود تھے۔ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، اِنتظامی سیکرٹری، ڈویژنل کمشنر، آئی جی پی کشمیر ، پی آر آئی اور یوایل بی کے نمائندے ، پولیس ، سیکورٹی فورسز اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہریوں ، طلباء نے بڑی تعدا د میں آئی اے ایف کے ائیر شو کا مشاہدہ کیا۔