Manoj Sinha

لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا سمیت متعددلیڈران مغموم

غمزدہ کنبوںکیساتھ اظہارہمدردی،زخمیوںکی صحت یابی کیلئے دُعا

سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر جتندرسنگھ سمیت متعددلیڈران نے ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقے دچھن میں ایک کروزرگاڑی کے گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجہ میں پکل ڈل پاورپروجیکٹ کے ڈیم پرکام کرنے والے 7مزدوروں کے ازجان اوردیگر تین کے شدیدزخمی ہونے پرسخت رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں ۔جے کے این ایس کے مطابق اس حادثے پر سخت صدمہ ظاہر کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہاکہ میں مہلوکین کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی وتعزیت کرتاہوں اور زخمیوںکی صھت یابی کیلئے دعاگوہوں ۔انہوںنے کہاکہ میں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑکو متاثرین کو ہرممکنہ مددوتعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرکزی وزیر جتندرسنگھ نے بدقسمت حادثے میں انسانی جانوںکے ضیاں پرسخت صدمہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تمام متاثرین کی ہرممکن مددکویقینی بنایاجائے گا۔سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق ،عمرعبداللہ ،محبوبہ مفتی ،غلام نبی آزاد ،بھاجپا کے ریاستی صدر رویندررینا،اپنی پارٹی کے صدر سیدالطاف بخاری ،ڈی پی اے پی کے سینئرلیڈر جی ایم سروری اوردیگرکئی لیڈران نے بھی المناک حادثے میں 7قیمتی جانوںکے ضیاں اور دیگر تین کے زخمی ہونے پرسخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے متاثرین کو فوری اورمعقول مددفراہم کرنے پر زوردیاہے۔سبھی لیڈروںنے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔