dooran_look sabha

لوک سبھا انتخابات2024اوررواں سال5ریاستوں میںاسمبلی انتخابات

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور پیپر ٹریل مشینوں کی’پہلی سطح کی جانچ ‘شروع

سری نگر//2024کے لوک سبھا انتخابات اور اس سال ہونے والے5 اسمبلی انتخابات سے پہلے، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مرحلہ وار ملک بھر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور پیپر ٹریل مشینوں کی’پہلی سطح کی جانچ ‘شروع کردی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ فرضی پولنگ عمل Mock-Pollفرسٹ لیول چیک (FLC) کے عمل کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ ایک ملک گیر مشق ہے۔فرسٹ لیول چیک( ایف ایل سی) مرحلہ وار ملک بھر میں ہوگا، بشمول کیرالہ کے تمام حلقوں میں۔وہ کیرالہ کے وایناڈ لوک سبھا حلقہ میں ہونے والے ایک فرضی پول کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے، جو سورت کی ایک سیشن عدالت کے ذریعہ مارچ میں مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا ، اس طرح کی مشقوں کے لئے ایک کیلنڈر جاری کرتا ہے اور اس میں مستقل ہدایات ہیں جن پر ریاستی چیف الیکٹورل افسران کو عمل کرنا ہے۔کمیشن کے ذرائع نے مزید بتایاکہ FLCsیعنی فرسٹ لیول چیک، 5 پولنگ والی ریاستوں راجستھان، میزورم، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کیساتھ ساتھ اسمبلی اور پارلیمانی سیٹوں میں بھی ہوں گے جہاں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔فی الحال، وایناڈ، پونے اور چندر پور (مہاراشٹر)، غازی پور (اتر پردیش) اور امبالا (ہریانہ) کی لوک سبھا سیٹیں خالی ہیں۔راہول گاندھی کی سزا اور سزا پر روک لگانے کی درخواست گجرات ہائی کورٹ میں زیر التوا ء ہے۔فرسٹ لیول چیک (FLC) کے دوران، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور پیپر ٹریل مشینوں کو BEL اورECIL کے انجینئرز کے ذریعے چیک کیا جاتا ہے، جو2 ،PSUs جو2 آلات تیار کرتے ہیں۔ناقص مشینیں مینوفیکچررز کو مرمت یا تبدیلی کے لئے واپس کر دی جاتی ہیں۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں دونوں مشینوں کو چیک کرنے کے لیے ایک فرضی پول بھی کرایا جاتا ہے۔