Vidhi Kumar Bardi

لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹنگ شماری کیلئے تمام تر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں

تین مراحل میں ہوئے انتخابات مسلط کرنے والا کام تھا لیکن ہم نے اچھی طرح سنبھال لیا/ آئی جی پی کشمیر

سرینگر// لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹنگ شماری کیلئے تمام تر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن ہمارے لیے بہت اہم تھا ۔انتخابات کے انعقاد کیلئے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سخت منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تین مراحل میں ہوئے انتخابات مسلط کرنے والا کام تھا لیکن ہم نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اسے اچھی طرح سنبھال لیا۔سی این آئی کے مطابق ایک انگریزی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ کشمیر میں لوک سبھا کے ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ آج یعنی چار جون گنتی کا دن ہے، جو ایک اہم دن ہے۔ نامزد گنتی مراکز پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے لازمی حفاظتی انتظامات ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہمارے لیے بہت اہم تھا .انتخابات کے انعقاد کے لیے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سخت منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ تین مراحل ایک مسلط کرنے والا کام تھا لیکن ہم نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اسے اچھی طرح سنبھال لیا۔خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے پانچ لوک سبھا حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کیلئے نو مراکز قائم کیے ہیں، جن میں کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کے ووٹوں کی گنتی کے لیے ایک اضافی مرکز دہلی میں ہے۔ یہ ووٹ سرینگر، بارہمولہ اور اننت ناگ راجوری حلقوں کے خصوصی سٹیشنوں پر ڈالے گئے۔قابل ذکر دعویداروں میں بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ (نیشنل کانفرنس) اور محبوبہ مفتی (پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی) شامل ہیں۔ دیگر نمایاں امیدواروں میں سابق وزرا رمن بھلا اور چودھری لال سنگھ (کانگریس)، جی ایم سروڑی (ڈی پی اے پی)، آغا روح اللہ مہدی اور میاں الطاف (این سی)، اشرف میر (اپنی پارٹی)، اور سجاد لون (پیپلز کانفرنس) ہیں۔