بی جے پی کافی انتظار کے بعد ہونے والے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار / رویندر رینا
سرینگر // تمام پانچ حلقوں میں حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئے جموں اور کشمیر کی عکاسی کرتی ہے کی بات کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر رویندر رینہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کافی انتظار کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئے جموں اور کشمیر کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کافی انتظار کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور امید ظاہر کی کہ ووٹر ٹرن آؤٹ کا تازہ ترین رجحان بالخصوص وادی کشمیر میں آنے والے انتخابات میں بھی جاری رہے گا جس میں بلدیاتی اداروں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ علیحدگی پسندوں کی حمایت یافتہ انتخابی بائیکاٹ مہموں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہ پارٹیاں اور ان کے قائدین جو ماضی میں انتخابات کے بائیکاٹ کی کال دیتے تھے، وہی آگے آئے اور اس الیکشن میں جوش و خروش سے ووٹ دیا۔انہوں نے کہا ’’جمہوریت میں، ووٹ اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے لوگوں کے ہاتھ میں سب سے طاقتور ہتھیار ہے… جموں و کشمیر کی نئی تصویر آنے والے سالوں میں مجموعی سیاست پر اثر ڈالے گی‘‘۔ رائنا نے کہا کہ اگرچہ جموں خطہ کی دو سیٹوں پر ہمیشہ ہی زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیکن کشمیر میں پولنگ کے انداز میں تبدیلی انتہائی قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آنے والے اسمبلی، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل، پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کے دوران زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ کا نیا رجحان جاری رہے گا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے انہوں نے کہا ’’حقیقت میں، ہم پارلیمانی اور اسمبلی دونوں انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔انہوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ملک میں لوک سبھا انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔










