PK Pol

لوک سبھا انتخابات :آج تک ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری کی 234شکایات موصول

سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں رپورٹ جس کے بعد جموں سے 34 شکایات ملی / پی کے پول

سرینگر/ // لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں جموں کشمیر میں 16مارچ سے جاری ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری کی 234شکایات موصول ہوئی اورا س سلسلے میں 11آیف آئی آر درج کئے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے کہا کہ 80 شکایات میں نوٹس بھی جاری کیے گئے اور 29 شکایات میں انکوائری شروع کی گئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پانڈورنگ کے پول نے کہا کہ انہیں 16 مارچ سے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کی 234 شکایات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا ’’ ہم نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے 11 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ہم نے 80 شکایات میں نوٹس بھی جاری کیے ہیں اور 29 شکایات میں انکوائری شروع کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ ایم سی سی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا’’ضلع سرینگر میں ایم سی سی کی 46 شکایات موصول ہوئی ہیں اور اس کے بعد جموں کی 34 شکایات ہیں‘‘۔انتخابی حکام نے بتایا کہ کل شکایات میںسے 15 کو ضلع شکایات سیل کو بھیج دیا گیا ہے۔ سر ینگر میں انتخابی عہدیداروں نے بتایا کہ ایم سی سی کی 36 خلاف ورزیاں سرکاری میل کے ذریعے موصول ہوئی ہیں جن میں سے 21 سرکاری ملازمین کے خلاف تھیں، دیگر اور 15 امیدواروں یا پارٹیوں کے خلاف تھیں۔انہوں نے کہا ’’سرکاری ملازمین کے معاملے میں انکوائری جاری ہے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر چار سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ایم سی سی کی خلاف ورزیوں پر پارٹیوں، امیدواروں، کارکنوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔انتخابی حکام نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں نے انتخابی مدت کے دوران 10 مقامات پر 40 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی، شراب، منشیات اور مفت ضبط کیے ہیں۔ جموں و کشمیر کے پانچ لوک سبھا حلقوں میں سے تین سیٹوں جموں، ادھم پور اور سری نگر میں انتخابات ہوئے ہیں۔