مکان سے اسلحہ وگولیاں برآمد،مالک مکان گرفتار ،کیس درج:پولیس
پلوامہ//سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں تلاشی مہم کے دوران ایک شخص کو اس کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کرنے کے بعد گرفتار کیا ۔ حکام نے جمعہ کو بتایاکہ جمعرات کو ترال علاقے کے لورگام گائوں میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوںنے بتایاکہ تلاشی کے دوران بشیر احمد کے گھر سے ایک کلاشنکوف رائفل، 2 میگزین اور 56گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔










