manooj sinha

لفٹینٹ گورنر نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے دیوالی کے موقع پر لوگوںکو مبارکباددی ہے ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ دیوالی کے پرمسرت موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ دیوالی کا تہوار اندھیرے پر روشنی کی ابدی فتح ، برائی پر نیکی اور ناانصافی پر انصاف کا جشن مناتا ہے ۔ اس خوشی کے موقع پر آئیے ہم اپنے آپ کو ہمدردی اور یکجہتی کی گرمجوشی پھیلاتے ہوئے تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی لانے کیلئے وقف کریں ۔ آئیے ضرورتمندوں کی مدد اور خوشی دینے کیلئے پہنچیں ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ماں لکشمی ، بھگوان گنیش اور پربھو شری رام ہر گھر میں اپنی برکتیں لے آئیں ۔ دعا ہے کہ یہ تہوار سب کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے اور ان کی زندگیوں کو امید اور خوشی کے چراغوں سے روشن کرے ۔ ‘‘