پلوامہ / /ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے حال ہی میں سکول کیمپس کے اندر سکول کے ایک طالب علم کے زخمی ہونے اور والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد اِس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ کو فوری طور پر سکول کے معائینے اور تفصیلی رِپورٹ کے لئے ہدایات جاری کیں۔ چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کیمپس کے مختلف مقامات پر محفوظ ماحول کی کمی سمیت مختلف خامیوں کو اُجاگر کیا گیا ہے جس میں واقعہ کی جگہ بھی شامل ہے جہاں زیر تعمیر گڑھاجو مناسب طریقے سے محفوظ نہیں ہے، طالب علم کے زخمی ہونے کا سبب بنا ہے۔اِس کے علاوہ ایک ناکارہ سوئمنگ پول ہے جو کسی بھی زخم اور واقعے سے بچنے کے لئے مناسب طریقے سے محفوظ نہیں ہے۔رِپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ضلع کے سرکاری سکولوں میں طالب علم اَساتذہ کے تناسب کے مقابلے میں طلبأ اور اَساتذہ کا تناسب بہت کم ہے۔ہر سیکشن اورکلاس میں رول بھی ابتدائی معلومات کے مطابق اوپری حد سے زیادہ ہے۔رِپورٹ میںٹرانسپورٹیشن کے نامناسب انتظام کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔سکول انتظامیہ کو قواعد کی اصلاح اور تعمیل کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور تعمیل کی رپورٹ جمع کرنے میں ناکامی پر مزید کارروائی قواعد کے مطابق کی جائے گی۔ضلعی اِنتظامیہ نے تمام سکولوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تمام قواعد و ضوابط کی پانبدی کو یقینی بنائیں اورکسی بھی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔










