manooj sinha

قوم کی ترقی میں مزدور طبقہ کا اہم رول

لیفٹیننٹ گورنر نے عالمی یوم مزدور پر جموں کشمیر کے محنت کشوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

سرینگر///لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم مزدور کے حوالے سے جموں کشمیر کے کامگاروں ، دستکاروں ، مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل جی انتظامیہ یوٹی میں مزدور طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو جموں و کشمیر کے مزدوروں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایل جی سنہا نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کارکنوں کے کردار کو موثر انداز میں سراہا۔یوم مزدور کے موقع پرانہوںنے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے تمام مزدوروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آئیے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنی افرادی قوت کی محنت اور قوم کی تعمیر میں ان کی انتھک کوششوں کو پہچانیں اور ان کی تعریف کریں۔انہوںنے بتایا کہ یوٹی میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایل جی انتظامیہ کام کرتی رہے گی ۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں محنت کشوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو تسلیم کرنے کے لیے ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن یا یوم مئی کے طور پر منایا جاتا ہے۔