قاضی گنڈ کولگام مین روڈ کوریگام ریلوے پل کے قریب خستہ حال، عوام کو مشکلات کا سامنا

عوام نے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ سے اس معاملے پر غور کرنے کی اپیل کی

سرینگر/// ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کولگام مین روڈ کوریگام ریلوے پل کے قریب سڑک کی خستہ حالی پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کی تعمیر نہیں کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس سڑک کی مرمت کرنے میں ناکام رہی ہے۔لوگوں نے بتایاکہ سکولی بچے، ڈرائیور اور دکاندار سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔ایک مقامی ڈرائیور زاہد احمد نے وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کو بتایا کہ انہیں تکلیف کا سامنا ہے کیونکہ سڑک ان کے لیے ‘موت کے جال’ میں تبدیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال اس علاقے میں دیگر لنک سڑکوں کو بنایا لیکن یہاں اس سڑک کی خستہ حالی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ایک اور ڈرائیور نے کہا کہ گزشتہ کہی سالوں اسی پل کے قریب اس سڑک کی تعمیر نو کی طرف کوئی توجہ نہیں دے گی یہ دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے ان کی درخواستوں پر کان نہیں دھرے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات کے دوران انہیں مرکزی سڑک پر پہنچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر قاضی گنڈ ہائی وے سے متصل رہنے کے باوجود، ریلوے پل کوریگام کے قریب مین قاضی گنڈ تا کولگام سڑک توجہ کے لیے ترس رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بارش ہوتی ہے کیونکہ سڑک ڈیم میں بدل ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ ہم نے متعلقہ محکمے کو مسئلہ درج کرایا لیکن زمینی طور پر بدستور سڑک جوکہ تو ہے۔لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سے اس معاملے پر غور کرنے کی اپیل کی، تاکہ انہیں راحت کا اشارہ مل سکے۔