فیفا ورلڈ کپ کا رنگا رنگ آغاز ۔ شکیرہ کا دم بخود مظاہرہ ۔ میکسیکو و جنوبی افریقہ کا پہلا مقابلہ

میکسیکو سٹی/ ایجنسیز // فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنمنٹ فیفا ورلڈ کپ کا آج رنگا رنگ آغاز ہوا ۔ پاپ اسٹار شکیرہ اور برنا بوائے نے دم بخود کرنے والا رقص پیش کرتے ہوئے افتتاحی تقریب کیلئے موجود شائقین کو دم بخود کردیا ۔ ان کے ساتھ سینکڑوں ڈانسرس بھی موجود تھے جنہوں نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگادئے ۔ میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے مابین مقابلہ کے آغاز سے قبل ہی ہزاروں کی تعداد میںشائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔ امریکہ ‘ کنیڈا اور میکسیکو کے مختلف شہروں سے شائقین یہاں پہونچے تھے اور وہ افتتاحی تقریب سے محظوظ ہوئے ۔ ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے مابین ورلڈ کپ فٹبال 2026 کا پہلا مقابلہ شروع ہوا ۔ اس میچ کے نویں منٹ میں ہی میکسیکو کی ٹیم نے ایک گول کرتے ہوئے سبقت حاصل کرلی تھی ۔ رات دیر گئے آخری اطلاعات ملنے تک میکسیکو کی ٹیم ایک گول کی سبقت بنائے ہوئے تھی اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی تھی ۔