فارنسک سائنس لیبارٹری کی جدید کاری

محکمہ داخلہ23موبائل وین کی خریداری کریں گا

سرینگر//محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر میں فارنسک صلاحت کی جدید کاری کیلئے23موبائل فارنسک وین گاڑیوں کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی وزارت داخلہ نے14کروڑ95لاکھ روپے کی نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی،گجرات کی طرف سے ڈایریکٹر فارنسک لیبارٹری جموں کشمیر کو واگزار کی ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری فائنانس راج کمار گوئل نے بتایا کہ خریداری مرکزی وزارت داخلہ کی منظوری سے کی جائے گی،اور اس سلسلے میں قیمتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں تمام کوڈل ضوابط کو مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان گاڑیوں کیلئے کسی بھی ڈرائیور کی اسامی کو معروض وجود میں نہیں لایا جائے گا۔ آر کے گوئل نے بتایا کہ رقومات کا استعمال وزارت داخلہ کی جانب سے اسی چیز کی خریداری کیلئے کیا جائے گا،جس کیلئے رقومات کو واگزار کیا گیا ہے اور کسی بھی دوسرے مد میں رقومات کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔