Dr Sehrish

فارم اور غیر فارم شعبوں میں ایس ایچ جیز کیلئے متنوع معاش کے مواقع کو فروغ دیں :ڈاکٹر سحرش

سرینگر//مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ضلع ریاسی میں آر ایل ایم کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ورچول میٹنگ بلائی ۔ میٹنگ میں کشمیر کے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ریاض احمد بیگ ، اسسٹنٹ پروجیکٹ منیجرز آر ایل ایم ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ، بلاک پروگرام منیجرز ، ایم آئی ایس اسسٹنٹ آف ڈسٹرکٹ ریاسی اور مشن کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سحرش اصغر نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ضلع میں فارم اور نان فارم سیکٹروں میں ایس ایچ جی کیلئے روز گار کے متنوع مواقع کو فروغ دیں ۔ مشن کی بنیادی توجہ دیہی معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشن ایس ایچ جی کو قرضوں کیلئے مختلف مالیاتی اداروں تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے جو کہ معاش کے قیام کیلئے اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکموں کے ساتھ مل کر ایس ایچ جی کے ارکان فارم سیکٹر اور نان فارم سیکٹر دونوں میں اپنی روزی روٹی قائم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مختلف بلاکس اور اضلاع سے ایس ایچ جی مصنوعات کی تشہیر کیلئے مشترکہ برانڈنگ کا استعمال کریں اور متعلقہ شعبے میں معاش کا اندراج کریں اور اجتماعی پیداوار اور فروخت کیلئے مناسب کسان پیداوار تنظیم ایف پی اوز /پرڈیوسرانٹر پرائیزز کو فروغ دیں ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ایس ایچ جی کے انفرادی ممبروں کو اپنے بینک کھاتوں کو کھولنے کی ترغیب دیں ۔ ایس ایچ جی ممبر جس کا انفرادی بینک اکاؤنٹ ہے وہ اپنی چھوٹی کھپت کی ضروریات کیلئے 5000 روپے کی اوور ڈرافٹ سہولت حاصل کر سکتا ہے ۔