ٹریڈ یونین لیڈر فاروق ترالی ‘ ریٹائرڈ ایس ایس پی سیّد شبیر احمد گیلانی اور دیگر شخصیات کی فاونڈیشن میں شمولیت
سری نگر//نومبرغیور فاونڈیشن کا ایک اہم اجلاس ٹیگور ہال سرینگر میں فاونڈیشن کے چیرمین انجینئر سیّد شوکت غیور اندرابی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی امورات پر غور و خوض کیا گیااور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران نے اپنی اپنی آراء پیش کی۔اس موقعہ پر کئی شخصیات نے غیور فانڈیشن میں شمولیت اختیار کی۔معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور سماجی کارکن فاروق ترالی ، ریٹائرڈ ایس ایس پی سیّدشبیر احمد گیلانی ، ریٹائرڈ سیکریٹری عبدالرشید وانی ، مشہور قلمکار پیرزادہ مسّرت شاہ اور ڈاکٹر محمد الطاف ڈار کو فانڈیشن میں شمولیت اختیار کرنے پر چیرمین انجینئر شوکت غیور اندرابی ‘ نو منتخبہ جنرل سیکرٹری ظہور راگی اور تمام ممبران نے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا اور انہیں پھول مالائیں پہنائیں۔ فانڈیشن کے جنرل سیکرٹری ظہور راگی نے انجمن کے نئے پرگراموں کے حوالے سے مفصل جانکاری دی جبکہ سرینگر میں فانڈیشن کے صدر دفتر کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران فروری کے مہینے میں جموں صوبے میں اجلاس منعقد کرنے اور پھر اپریل میں فانڈویشن کے سالانہ اجلاس پر بھی غور و خوض کیا گیا۔اس دوران فاونڈیشن کے خواتین ونگ کیلئے پیرزادہ مسرت شاہ کو ذمہ داری تفویض کی گئی جبکہ 22اکتوبر کو منعقد ہ ’یوم غیور‘ کے موقعہ پر بزرگ صحافی سید محمد شفیع سمنانی کو فاونڈیشن کی طرف سے اعزاز سے نوازے جانے پر انہیں مبارکباد دی گئی۔گذشتہ دنوں کشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران غیور فانڈیشن کو ایوارڈسے نوازے جانے پر چیرمین نے ممبران کو مبارکباد دی۔اجلاس میں جن دیگر ممبران نے شرکت کی ان میں نائبِ چیرمین شبیر احمد شاہ ، خزانچی ایڈووکیٹ غلام حسن کوچھے ، کارڈینیٹر ڈاکٹر سیّد انور اندرابی ، انجینئر یاسر محمد بابا ، ڈاکٹر پرویز احمد بٹ، ،سید لطیف سیف اللہ ،خورشیداحمد قریشی ، ڈاکٹر جاوید احمد کاوا ، مشتاق کینی ،فیاض حسین نینگرو ، پبلسٹی سیکریٹری شوکت حمید شاہ اور باقی ممبران شامل ہیں۔










