معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے ڈائریکٹر سے بات کریں گے:جی ڈی
سری نگر//ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ، جموں و کشمیر نے اپنے متعلقہ ڈی ڈی اوز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں اپنے فرائض سے غیر حاضر رہنے پر محکمہ کے عہدیداروں سے وضاحت طلب کی ہے اس دوران ملازمین نے تنخواہیں روکنے پر ہڑتال پرچلے گئے اور زور دار احتجاج کیا ہے کشمیر نیوز سروس کے مطابق ناظم اطلاعات کی جانب سے اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے پرملازمین کی تنخواہیں روکنے کے حکم کے بعد محکمہ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔دریں اثناء، ڈائریکٹر انفارمیشن نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ڈی ڈی اوز سے ملازمین کی تنخواہ روکنے کے لیے کہا گیا ہے جو ستمبر مہینے میں اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہتے ہیں ، جبکہ ملازمین نے کہا کہ وہ اپنے فرائض تن دہی سے مشکل وقت کے باوجود انجام دے رہے ہیں۔رپوٹ میںیہ پایا گیا ہے کہ کچھ افسران نے اپنے متعلقہ ڈی ڈی اوز کی پیش کردہ حاضری رپورٹ کے مطابق ستمبر 2021 کے مہینے میں باقاعدگی سے حاضری کو مارک نہیں کیا ہے عہدیدار کسی قسم کی چھٹی جمع کیے بغیر اپنی ڈیوٹیوں سے غیر مجاز غیر حاضر رہے۔ حکام نے اپنے جائز فرائض سے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔آڈر میں لکھا گیا ہے کہ مذکورہ بالا کے پیش نظر ، ضمیمہ میں درج عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پوزیشن کو 2 دن کے اندر مثبت طور پر بیان کریں ، اگر ایسا نہ ہو تو قواعد کے تحت جس طرح کی کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ ڈی ڈی اوز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ستمبر 2021 کے مہینے کی فہرست میں شامل عہدیداروں کی تنخواہ نہ لیں جب تک کہ ڈائریکٹر انفارمیشن سے احکامات صادر نہ ہو جائیں ۔اس حوالے سے جب جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن سے رابطہ کیا گیا تو انعام الحق نے تسلیم کیا کہ ملازمین چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں ، اور وہ پریشان ملازمین کا معاملہ ڈائریکٹر کی کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔ (کے این ایس)










