اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ جاری ہے، سفاک فوج نے ایک بار پھر غزہ پٹی پر زمینی، فضا اور سمندر سے راکٹ برسا دیے، صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینیوں کو موت کی نیند سلادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے 70فیصد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے رات گئے ایک بار پھر غزہ پٹی پر زمینی، فضا اور سمندر سے راکٹ برسا دیے، خان یونس میں یورپین ہسپتال کے قریب بمباری سے 5افراد کو شہید کردیا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 165فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے لے کر اب تک مجموعی تعداد 21ہزار 672 افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ 56ہزار 165 زخمی ہو چکے ہیں، حماس کے اسرائیل پر حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔غزہ میں سخت سردی میں سہولیات کے فقدان، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔










