Manoj Sinha

عوام کی آواز:قوم کی تعمیر کی بہتری کیلئے کام کرنے والے شہریوں کے نام

تہذیب کے گہوارہ کے طور پر ہم عالمی سطح پر ملک کی پوزیشن کو مزید بلند کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ایل جی

سرینگر / /لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ’’ عوام کی آواز ‘‘ پروگرام کے 16 ویں ایڈیشن کو ان شہریوں کے نام وقف کیا جو معاشرے اور قوم کی تعمیر کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ جن بھاگیداری ، آزادی کا امرت مہوتسو ، گُڈ گورننس ، پولیس ، عوامی تعاون ، وراثت کا احیاء ، خواتین کاروباری افراد اس ماہ کے عوام کی آواز پروگرام کے فوکس ایریاز میں شامل تھے جو آج آل انڈیا ریڈیو کے تمام مقامی اور بنیادی چینلز پر نشر کیا گیا ۔ آزادی کا امرت مہوتسو ملک میں امن ،خوشحالی اور ہمہ گیر ترقی کیلئے نئے خوابوں ، نئے عزم کیلئے بہترین موقع فراہم کرتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تہذیب کے گہوارہ کے طور پر ہم عالمی سطح پر ملک کے مقام کو مزید بلند کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے عوام کے درمیان کام کرنے والی حکومت میں عوامی شرکت کے جذبے کو فروٖغ دینے پر ضلعی سطح کی انتظامیہ کی تعریف کی ۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ جن بھاگیداری جموں و کشمیر میں ایک تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے ، لفٹینٹ گورنر نے ذکر کیا کہ ضلع بڈگام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مقامی لوگ شراکتی حکمرانی کے ستونوں کو مضبوط کرنے میں برابر کے حصہ دار بنیں ۔ ضلع اودھمپور بیم ایمپاورمنٹ پورٹل کے فوائد کو فروغ دے رہا ہے اور ضلع کشتواڑ نوجوانوں کی طاقت سے چلنے والی پدیاترا کا مترادف بنتا جا رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مقامی لوگوں کو معلومات سے آراستہ کرنا اور انتظامیہ اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، پی ڈبلیو ڈی ، جل شکتی کے ملازمین اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے وابستہ تمام اہلکاروں کی بھی ستائش کی جنہوں نے حالیہ خراب موسم کا مقابلہ کیا اور 24 گھنٹے خدمات اور آپریشننز کو یقینی بنایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے بارہمولہ کے آبی ہیروز بشمول محمد رمضان وانی ، عبدالاحد ریشی ، مشتاق احمد ڈار ، ریاض احمد میر ، اشرف وانی اور عبدالحمید تانترے کی ناگزیر کوششوں کا اعتراف کیا جنہوں نے سیلاب کے باوجود 25 دیہاتوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔ انتظامیہ کے کئی ایسے افسران اور ملازمین ہیں جو عوام کی خدمت کے عزم کے ساتھ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔ ہم خدمت کے تئیں ان کی لگن کو تسلیم کرتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ان کے ذریعہ کیا جا رہا کام ان کی اقدار اور اعلیٰ نظریات کی عکاسی کرتا ہے ۔ انٹر پرنیور شپ کو فروغ دینے اور ڈیمو گرافک ڈیویڈنڈ کو استعمال کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر اسٹارٹ اپس کے ماحولیاتی نظام میں متحرک تبدیلی کیلئے یو ٹیز کی درجہ بندی میں سرفہرست ادا کار کے طور پر ابھرا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے ہم اضلاع میں بھی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ نہوں نے مزید کہا کہ تمام دیہاتوں میں صد فیصد بینکنگ سہولیات ہمیں دور دراز کے دیہاتوں کو دہلی اور ممبئی کے بازاروں کے قریب لانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباریوں کا خصوصی تذکرہ کیا جو اپنے عزم ، کوششوں اور کامیابیوں سے دیگر خواتین کو متاثر کر رہی ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ صائمہ خان کا ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ ’ اسسٹیپ ان ‘ مدیحہ طلعت کا ’ شیریں آرومیٹکس ‘ اور ملیکہ شاہ کا ہربل مصنوعات کا برانڈ خود انحصاری ، خواتین کی کاروباری صلاحیت اور بااختیار بنانے کے مترادف بن گئے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ گیتکا کوہلی کا سافٹ سکل ٹریننگ پر قائم انسٹی ٹیوٹ اور پائل شرما کا جے کے آرومیٹک ہربس کے نام سے اسٹارٹ اپ خواتین کو بااختیار بنانے ، تخلیقی طاقت اور عمدگی اور قیادت کے جوہر کی کچھ روشن مثالیں ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے سرینگر سے سید اعجاز کاشانی اور بارہمولہ کے عاقب تانترے کی تجاویز بھی شئیر کیں ۔ بڈگام میں آبی ذخائیر کی بحالی اور زمین کی تزئین کے بارے میں مشتاق احمد وانی کی تجویز پر لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی منتخب عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ آبی ذخائیر کو صاف رکھنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے گذشتہ ہفتے شری امر ناتھ جی پوتر گپھا کے نزدیک سیلاب کے بد قسمت واقعہ میں اپنی جانیں گنوائیں ۔