اسلام آباد کی سڑکوں سے امریکہ کو پیغام دوں گا کہ ہم آزاد ملک ہیں: عمران خان

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے

سرینگر//عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے ۔تمام ترکوششوں کے باوجود عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے او ران کے خلاف کل آدھی رات کو 174ووٹوں سے عدم اعتماد کی تحریک کو پا س کیا گیا عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں عدم اعتماد کے ذریعہ اقتدار سے بے دخل کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق تحریک انصاف پارٹی کے لیڈروں نے عد م اعتماد تحریک کو روکنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کئے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اسپیکر اسد قیصر نے بھی بہانے بنا کر اپنے ایوان کی کارروائی کئی بار ملتوی کی ۔ اور اعتماد کا ووٹ ڈالنے کے لئے نت نئے بہانے کررہے تھے۔ لیکن جب انہیں محسوس ہوا کہ وہ اپنے اختیارات کا بیجا استعمال نہیں کرسکتے ہیں تو انہوں نے اچانک اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کو ایوان کی کارروائی سنبھالنے کی ذمہ داری دی اور یہ ہدایت دی کہ ایوان کے کی صدرات سنبھالنے کو کہا او ریہ کہا کہ وہ اعتماد کے ووٹ کے کارروائی کو مکمل کرے۔ اس کے فوراً بعد ووٹنگ شروع ہوئی اور اورتحریک انصاف کے سارے ممبران قومی اسمبلی سے باہر نکلے صرف وزیر مملکت علی خان ہی ایوان میں موجود ہے۔ جب ووٹنگ مکمل ہوئی تو سردار ایاز صادق نے عدم اعتما دکی تحریک کو پاس کرادیا ۔ اس سے پہلے ایوان میں غیر یقینی صورتحال تھی ۔ چونکہ سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت آخری منٹ میں اسپیکر اسد قیصر نے ووٹنگ کرانے سے انکا رکریا اور وہ مستعفیٰ ہوگئے جب سپریم کورٹ کو یہ علم ہوا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو مکمل کرنے میں روڈے اٹکائے جا رہے تو چیف جسٹس نے رات 12بجے کے قریب عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ ایاز صادق نے رات کے گئے قرارداد پر ووٹنگ کرائی اس کے حق میں174ووٹ آئے جس کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان وزیراعظم کے عہدے سے فارغ ہوئے اس کے فوراً بعد اپوزیشن ممبرو ں نے جشن منا یا ۔ جب یہ کارروائی ختم ہوئی تو اسی وقت عمران خان نے اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کری اوروہ اپنے رہائش گاہ بنی گالہ کے لئے روانہ ہوئے۔ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر رووٹنگ سے قبل عمران خان نے اپنے سکریٹری اعظم کے تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکومت نے تمام غیر آئینی حربے بھی اپنائے لیکن وہ ا سمیں کامیاب نہیںہوئے۔