علمدار کشمیر شیخ نورالدین ولیؒ کا عرس و مبارک

سرینگر//علمدار کشمیر شیخ نورالدین ولی ؒ کا عرس مبارت تزک و احتشام کے ساتھ 4اکتوبر بروز سوموار کو منایا جارہا ہے ۔ اس دوران کووڈ 19کے پیش نظر آستان عالیہ پر کوئی شب خوانی کی تقریب منعقد نہیں کی گئی جبکہ سوموار کے منائے جارہے عرس میں کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بلند پائیہ ولی کامل علمدار کشمیر شیخ نورالدین نورانی ؒ کا سالانہ عرس سوموار 4اکتوبر کو منایا جارہا ہے ۔ وقف بورڈ کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19کے پیش نظر اس سال اُن کی زیارت گاہ واقع چرار شریف میں شب خوانی کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی جبکہ عرس کے دوران ذائرین کو کووڈ 19کی گائیڈ لائنوں پر سخت سے عمل کرایا جائے گا۔ جبکہ نماز پنجگانہ کے بعد عرس کے دوران ولی کامل کے تبرکات کی نشاندہی کی جائے گی ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے علمدار کشمیر کے عرس کے موقعے پر لوگوں کو مبارکبادی دی ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ حضرت نند ریشی ؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبدا للہ اور کئی دیگر لیڈروںنے بھی عرس کے موقعے پر مبارکباد دی ہے ۔