سرینگر//محکمہ فشریز میں عبدالمجید ٹاک کے جموں کشمیر کے ڈائریکٹر کے بطور عہدہ سنبھالا ہے جس پر محکمہ کے ملازمین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک بہتر منتظم اور ایک اعلیٰ تجربہ کے آفیسر ہے جس کی بدولت محکمہ ترقی کی نئی منزلوں کی طرف بڑھے گا۔ ادھر ٹراؤٹ فشریز فارم کوکر ناگ کے ملازمین نے مسٹر عبدالمجید ٹاک کی نئے ڈائریکٹر فشریز جموں و کشمیر کے طور پر تقرری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹاک ایس بی کی تجربہ کار اور ورسٹائل شخصیت محکمہ کو نئی بلندیوں اور شان و شوکت تک لے جائے گی۔ فارم کے تمام ملازمین نے حکومت کے دانشمندانہ فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ عبدالمجید ٹاک نے متعددمحکموں میں اعلیٰ عہدوں پر رہ کر کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔










