طالبان کو پھونک پھونک کراقدامات اٹھانے ہونگے دنیابھرکی نظریں ان پرٹکی ہوئی ہے /محبوبہ مفتی

طالبان کو پھونک پھونک کراقدامات اٹھانے ہونگے دنیابھرکی نظریں ان پرٹکی ہوئی ہے /محبوبہ مفتی

سرینگر//1947میں اگر کانگریس کے بدلے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی ہوتی تو جموںو کشمیرکے الحاق کوبھارت کے ساتھ ناممکن قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے طالبان کومشورہ دیاکہ وہ پھونک پھونک کر قدم اٹھائے دنیا بھرکی نظریں ان پرٹکی ہوئی ہے کوئی ایسا کوئی قدم نااٹھائے جسے اس سے دنیاتنقید کانشانہ بنائے ۔ملک بھر میں صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے نفرت کی سیاست کوپروان چڑھاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ئی پس وپیش نہیں کرر ہی ہے اور اپنے مخالفین کودبانے اور حراساں کرنے کیلئے ایجنسیوں کی خدمات میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جنوبی کشمیرکٍے پہاڑی ضلع کولگام میں پارٹی کارکنوں کے کنوشن کے دوران زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران پی ڈی پی صدر اور جموںو کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کثرت میں وحدت والے ملک کے ساتھ جموںو کشمیرکے لوگوں نے 1947میں الحاق کیااگر 1947میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں ہوتی تو جموںو کشمیرکا فیصلہ کرنا ہوتا شاید جموںو کشمیرکے لوگ بھارت کے ساتھ اپنے مستقبل کوجوڑتے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹ نے ملک میں نفرت سیاست شروع کی اور مزہب کے نام پرلوگوں کوتقسیم کرکے حکمرانی کرر ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کوتقسیم کرکے اکھن بھارت کی باتین کرنے والے کس دنیامیں رہتے ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کی وجہ سے جموںو کشمیرکے ساتھ بھارت کاالحاق ہو اہے اور جموںو کشمیرکے لوگوں نے ایک سیکولر بھارت کے ساتھ اپنی وابستگی کی تھی ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں ظلم جبر کی مخالفین کودبانے کے لئے پولیس فورسز اور ایجنسیوں کااستعمال کیاجارہاہے آئے دن گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہے بے بنیاد ی کیس درج کئے جاتے ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتشویش کااظہا رکرتے ہوئے طالبا ن کومشورہ دیاکہ وہ پھونک پھونک کرقدم اٹھائے ایساکوئی قدم نااٹھائے جوان کے لئے مشکلات میںاضافہ کرے دنیامیں تمام نظریں طالبان پرٹکی ہوئی ہے لہذا انہیں انسانی اقتدار کی قدر کرنی چاہئے۔سابق وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ جموںو کشمیرسمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے لوگ افغانستان میں پھنسے ہوئے ہے انہیںواپس لانے کے لئے جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جائے ۔پی ڈی پی صد رنے پارٹی کارکنوں پرزور دیاکہ پارٹی کومضبوط کر کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیرکے خصوصی درجے کوپرُامن طریقے سے جاری رکھنے کی لئے ہمیشہ پیش پیش رہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پرزوردیاکہ وہ ہمت حوصلے سے کام لے کرآگے کی جانب گامزن رہے یہی ان کی کامیابی کاراز رہے گا ۔