سرینگر / /جنوبی کشمیر ضلع سوشوپیان کے متعدد مضافاتی علاقوں میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔جبکہ ان علاقوں کی سڑکیں ویرانی کی کہانیاں بیان کررہی ہیں ۔ضلع کے بیشترمضافاتی علاقے بالخصوص پہاڑی دیہات سرکاری نظروں سے بالکل اوجھل ہیں کیونکہ ان علاقوں ودیہات میں رہائش پذیر لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اس علاقہ میں سڑکیں ویران ہیں جس سے لوگوں کا عبورومرور مشکل بن گیا ہے اور اس علاقے میں بیشتر اوقات گھپ اندھیرا چھایا رہتا ہے ۔مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ان علاقوں کی سڑکیں کچی ہیں اور بجلی سے ان کو محروم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں یا دیہات کے لوگوں کو دوسرے علاقوں میں جانے کیلئے کافی مسافت پیدل طے کرنی پڑتی ہے کیونکہ سڑکیں اتنی خستہ حال ہیں کہ ان پر گاڑیاں چلانا محال ہی نہیںبلکہ ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن بجلی کا نظام ہی ناقص ہے اور ان کو بجلی کی سپلائی سے محروم رکھا جاتا ہے اور وہ گھپ اندھیرے میں دن گذاری کرتے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ضلع کے ان پسماندہ اور خستہ حال علاقوں ودیہات میں بنیادی سہولیات بالخصوص سڑکوں کی تجدید ومرمت اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔
2029 تک ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا روڈ میپ تیار
نیپال میں سیلاب سے تباہ کاریاں
عمر عبداللہ کے احتجاج پر سجاد لون کا سوال
جموں و کشمیر میں بارش اور گرج چمک کا امکان
این ایچ ایم ملازمین بھی احتجاج کی راہ پر
ڈوڈہ اور رام بن میں چناب دریا میں لاپتہ 2 افراد کی تلاش تیز
’آئی ایف ایف جے کے2026‘میں نامور فلم سازوں اور سینما پیشہ ور اَفراد پر مشتمل جیوری کو یکجا کیا جائے گا
’میڈی ایشن فارنیشن 3.0 کے تحت جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی میں ریفرل ججوں کی تربیت کا اِنعقاد
لداخ میں پروجیکٹ وجیک کے 16ویں یومِ تاسیس
چھاترو کشتواڑمعاملہ:










