گاندربل// ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج بائیو ڈائیورسٹی پارک ڈگا پورہ گاندربل میںسسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن ( ایس وِی اِی اِی پی )پروگرام کے تحت ایک میگا چنار شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ڈسٹرکٹ فلوریکلچر آفیسر گاندربل نے سندھ فار سٹ ڈویژن گاندربل کے اشتراک سے چنار شجر کاری مہم کا اِنعقا کیا۔تقریب میں ڈی ایف او سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل، ڈسٹرکٹ فلوریکلچر آفیسر، محکمہ جنگلات کا عملہ، طلبأ اور مقامی رہائشیوں سمیت مختلف شراکت داروں نے پرجوش شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے چنار کے پودے لگانے کی رسمی تقریب اِفتتاحی تقریب تھی جو سرسبز اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے اِجتماعی عزم کی علامت ہے۔ تقریب کے دوران زائد اَز 100 چنار پودے لگائے گئے تھے جو اس مشہور نسل کے تحفظ کی اہم اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں۔ضلع اِنتظامیہ گاندربل کے ماحول دوست ایجنڈے کو اُجاگر کرتے ہوئے اِس کا مقصد ضلع کی کھلی جگہوں پر مختلف اقسام کے 3 لاکھ پودے لگانا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چناروں کی ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت اور کشمیر کے ورثے کے طور پر ان کی حیثیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ کم از کم ایک پودا لگا کر اور آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔میگاشجرکاری مہم ضلعی اِنتظامیہ کے ماحولیاتی استحکام اور شہری شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جو سرسبز اور زیادہ شراکت دار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔










