ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نےٹیکہ کاری صورتحال کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نےٹیکہ کاری صورتحال کا جائزہ لیا

گاندربل //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے منی سیکرٹریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ویکسی نیشن کے لئے نامزد نوڈل اَفسران کے ساتھ کے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور اُنہوں نے ضلع میں زائد اَز 18برس عمر کے اَفراد میں جاری ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ابتداً، سی ایم نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ 18برس سے زیادہ عمر کے 79 فیصد سے زائد آبادی کو پہلا کووِڈ حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا ہے اور 37فیصد سے زائد آباد ی کو دوسری خوراک بھی دی جاچکی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ویکسی نیشن بلاک وار کی پیش رفت ، ویکسی نیشن سائٹس کی صورتحال ، اَفرادی قوت کی دستیابی کا جائزہ لیا اور ٹیکہ کاری ٹیموں کو اَپنے متعلقہ بلاکوں میں ویکسی نیشن کے دوران درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے سی ایم او کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے فیلڈ عملے کو ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کے لئے متحرک کریں تاکہ 18برس سے زائد عمر کے صدفیصد آبادی کو جلد از جلد ویکسین دی جاسکے۔نوڈل افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ روزانہ کے اہداف پر حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں باقاعدگی سے بی ایم اوز سے رائے لیں اور ٹیکہ کاری ٹیموں کو درپیش مسائل کو وقت پر حل کریں۔میٹنگ میں اے ڈی سی ، سی پی او، سی ایم او، جی ایم ، ڈی آئی سی ، ڈی ایف او ،ڈپٹی سی ای او اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔