ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے کرالپورہ میں ’’ میگا آیوش میڈیکل کیمپ ‘‘ کا اِفتتاح کیا

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج آیوش بھاوا کے تحت گورنمنٹ آیوش ڈسپنسری کرالپورہ کپواڑہ میں میگا آیوش ہیلتھ بیداری میڈیکل کیمپ کا اِفتتاح کیا۔میگا ہیلتھ کیمپ کو کرالپورہ اور اس کے اطراف کے دیہاتوں کے مریضوں کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا جہاںسینکڑوں مریض آیوش ماہرین سے مشورہ کرنے کے کیمپ میں جمع ہوئے۔یہ آیوش کیمپ اپنی نوعیت کا منفرد تھا جس میں مفت رجسٹریشن، مفت این سی ڈی سکریننگ، کونسلنگ، آنے والے لوگوں کے لئے یوگا سیشن، مفت جنرل اورخصوصی مشاورت، مفت آیوش تھراپی اور صحت کے مسائل سے دوچار مریضوں کو مفت اَدویات فراہم کی گئیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے کہا کہ عوام الناس کو صحت خدمات سے جوڑنے اور انہیں محکمہ صحت کی فائدہ بخش سکیموں سے آگاہ کرنے کے لئے ہیلتھ کیمپوں کا اِنعقاد ضروری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی سکیموں کے فائدے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ہر مستحقین تک پہنچے۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحت سے متعلق ہوشیار رہیں اور بروقت اَپنے ٹیسٹ اور علاج کروائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر موصوفہ نے این سی ڈی ایس کی سکریننگ کو یقینی بنانے اور اسے ہر گھر تک پہنچانے پر زور دیا۔ضلع آیوش آفیسر کپواڑہ ڈاکٹر راجا امجد علی خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ کرالپورہ میں آیوش ڈسپنسری کی تعمیر کو نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت منظوری دی گئی ہے اور اس کام کے لئے30لاکھ روپے کی لاگت سے کام شروع کیا گیا ہے اور آیوش بلڈنگ ، یوگا ہال ، ایک لیب اور ایک آئی ٹی روم تعمیر کیا جائے گا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگزیکٹیو ایجنسی (آر اینڈ بی) کو ہدایت دی کہ آیوش ڈسپنسری کی تعمیر میں تیزی لائی جائے تاکہ اُسے مقررہ وقت کے اَندر مکمل کیا جاسکے۔اُنہوں نے آیوش ڈسپنسری کے مختلف حصوں کا بھی معائینہ کیا،مریضوں او رڈاکٹروں سے اِستفساری گفتگو کی اور مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر کرالپورہ ایڈوکیٹ مسرت، ضلع آیوش آفیسر کپواڑہ ، بی ایم او کرالپورہ ، گورنمنٹ آیوش ڈسپنسری کرالپورہ کے دیگر اَفسران ، ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کھر گنڈ گائوں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں 15میٹر پر زیر تعمیر کام کا معائینہ کیا۔ نالہ ہد پر کھرگنڈ میں سپین پل جو آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ اے ڈی ایف (پی آر آئی) کے تحت 90 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔