کپواڑہ //ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے جموں و کشمیر اَنرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے اے کے اِی ڈی اے) اور محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اِشتراک سے ضلع کپواڑہ میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، پی آر آئی گرانٹس کے تحت خریدی گئی سولر سٹریٹ لائٹس کی تقسیم کا اِفتتاح کیا۔سولر سٹریٹ لائٹ عوامی مقامات کی روشنی کے لئے ایک غیر مرکزی حل ہے اور الیکٹرک سٹریٹ لائٹس کا ایک بہترین متبادل ہے جو روشنی کے لئے گرڈ کی فراہمی پر منحصر ہے۔ ضلع میں سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب مقامی باشندوں کے لئے بالخصوص سردیوں کی اندھیری شاموں میں عوام کی آسانی سے نقل و حمل میںسہولیت فراہم کرنے کے لئے ایک بڑی راحت کے طور پر آئے گی۔ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے فنڈز کے اِجرأکی بنیاد پر، ڈی ڈی سی ہیڈ کے تحت 305 سولر سٹریٹ لائٹس، بی ڈی سی ہیڈ کے تحت 571 اورایس ایس ایل پی آر آئی گرانٹس کے تحت 6,942 لگائی جا رہی ہیں جن میں ضلع میں 173 پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ سولر سٹریٹ لائٹس 5 برس کی مدت کے لئے فراہم کنندگان کی طرف سے جامع دیکھ دیکھ کی شق کے تحت مفت رکھی جائیں گی۔ ایم پی پی ٹی سرکٹوںکے ساتھ لیتھیم بیٹریز کی جدید ترین ٹیکنالوجی سسٹم کی طویل ٹائم کے لئے متعارف کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے خطاب کرتے ہوئے تنصیب ٹیموں کو مشورہ دیا وہ متعلقہ ڈی ڈی سیز / بی ڈی سیز / پی آر آئیز کی نشاندہی کے مطابق سڑکوں کے کنارے اور دیگر عوامی مقامات پر ایس ایس ایل کی تنصیب کو مناسب طریقے سے انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی گھر کے احاطے میں کوئی بھی ایس ایس ایل نصب نہ کیا جائے۔اِس موقعہ پر تمام بی ڈی سیز اور چند پی آر آئیز کے علاوہ جے اے کے اِی ڈی اے کے افسران کی ٹیم بھی موجودتھی جن میں جے اے کے اِی ڈی اے کے ایگزیکٹیو اِنجینئر مقصود عی بنکا اور جے اے کے اِی ڈی اے کے ڈپٹی سی اِی او مظفر احمد ملک شامل تھے۔










