ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے درنگیاری میں 3 روزہ ’’ کپواڑہ وِنٹر کارنیول‘‘ کا اِفتتاح کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ے ساگر دتاترے نے آج درنگیاری چوکہ بل میں ’’ کپواڑہ وِنٹر کارنیول۔2023ء‘‘ کا اِفتتاح کیا۔اِفتتاحی تقریب میں ایس ایس پی کپوڑہ یوگل منہاس، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، سول ، پولیس اور فوجی اَفسران کے علاوہ سینکڑوں سیاح ، مہم جو اور مختلف محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کارنیول ضلع میں اس کا پہلا تجربہ ہے جس میں ضلع میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کارنیول 3دِن تک جاری رہے گا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ پہلی کوشش مستقبل قریب میں کپواڑہ ضلع کی تاریخ پر اَپنا اثر ڈالے گی جب کپواڑہ عالمی سیاحتی مقام پرہوگا۔ ڈاکٹر ڈائیفوڈساگر نے کہا کہ کپواڑہ ضلع میں ہرموسم کے سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کرنے کی کافی صلاحیت ہے ۔اُنہوں نے مزیدکہا گرمیوں میں زائد اَز 10,000 سیاحوں نے بنگس کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سرمائی کارنیول سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے اِمکانات کو تلاش کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ سرمائی کارنیول میں پُر کشش مختلف سرگرمیاں متعارف کی گئی ہیں جن میں آئس سکیٹنگ ، اے ٹی وی، سنو موبائل ، سیگنگ برج اور زپ لائن کے علاوہ سیاحوں کی خدمات کے لئے میوزک ، ریفریشمنٹ ، فوڈ کورٹس بھی موجود ہیں۔اُنہوں نے کارنیول کے احسن اِنعقاد کے لئے بہترین ممکنہ اِنتظامات کرنے پر تمام اَفسران اور فیلڈ فنکشنز کی تعریف کی۔ضلع ترقی کمشنر نے کہا کہ درنگیاری میں میں دِلکش بنگس وادی اور شماسباری پہاڑ کے دامن میں سرمائی کارنیول کا اِنعقاد ضلع میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی پہلی کوشش ہوگی۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اس کارنیول کو مزید پرکشش بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح کپواڑہ ضلع بالخصوص درنگیاری کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں جو کارنیول کے لئے مخصوص جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمائی کارنیول کے انعقاد سے سیاحتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ ملے گا جس سے ضلع کے مقامی نوجوانوں کے لئے روزی روٹی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی اور ضلع کے نوجوانوں سے ونٹر فیسٹول میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔سرمائی کارنیول کا دورہ کرنے والے دیگر افراد میں میجر جنرل اے ایس پینڈھارکر جنرل آفیسر کمانڈنگ، 28 انفنٹری ڈویژ ن، کرالپورہ کے ڈی ڈی سی ممبران، درگمولہ، سوگام، راجوار اور بی ڈی سی کے چیئرپرسن شامل ہیں۔