کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ لیول ٹیکنیکل کمیٹی ( ڈی ایل ٹی سی ) کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں زراعت، باغبانی، فلوریکلچر، ماہی پروری، بھیڑ و پشو پالن کے لئے سال 2022ء کے مالیاتی سکیل کو حتمی شکل دی گئی ۔میٹنگ میں کسانوں کو مختلف کھیت کی فصلوں کے لئے ورکنگ کیپٹل کی شکل میں قلیل مدتی قرضے فراہم کرنے کے لئے مالیاتی پیمانے کا تعین کرنے اورطے کرنے کے لئے بات چیت ہوئی ۔فصلوں کو اُگانے اور دودھ دینے والے جانوروں کی دیکھ ریکھ کے لئے مختلف ذیلی اشیاء جیسے چارہ ، کھاد ، کیڑے مار اَدویات ، مزدوری اور کھاد وغیرہ کے اخراجات کے حوالے سے بھی غوروخوض ہوا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کمیٹی سے طے شدہ نرخ یاستی سطح کی تکنیکی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے ۔ ڈی ڈی ایم نبارڈ نے مطلع کیا کہ مالیات کے پیمانے میں منظور شدہ شرحیں ضلع کے ممکنہ کریڈٹ پلان تک پہنچنے کے لئے ایک ٹول کے طورپر کام کرتی ہے۔میٹنگ نوڈل آفیسر اے سی سی بینک نے منعقد کی اور اِس میں جے ڈی پلاننگ ، ڈی ڈی ایم نبارد ، چیف ایگری کلچر آفیسر ، چیف ہارٹی کلچر آفیسر ، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر ، ایل ڈی ایم کولگام ، ڈی ڈی سیر یکلچر، اے ڈی فشریز کے علاوہ زرعی متعلقہ محکموں اور بینکوں کے دیگر اَفسران نے شرکت کی ۔










